Friday, July 5, 2024
Top Newsلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے ’ذاتی وجوہات کے باعث‘...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے ’ذاتی وجوہات کے باعث‘ استعفی دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے’ذاتی وجوہات کے باعث‘ استعفی دے دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفی صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے 2029 میں ریٹائر ہونا تھا۔

انھوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ انھوں نے ذاتی وجوہات کے بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس شاہد جمیل تحریکِ عدم اعتماد کے بعد سے عمران خان کے لاہور ہائی کورٹ میں چلنے والے متعدد مقدمات سننے والے بینچوں میں بھی شامل تھے۔

ان کی لاہور ہائی کورٹ میں تعیناتی 2014 میں ہوئی تھی اور انھیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے دو ججز بھی مستعفی ہو چکے۔ صدر مملکت عارف علوی نے 12 جنوری کو سرپم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے آئیں کے آرٹیکل 179 اور 206 کے تحت استعفی دیا۔صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا تحریری استعفی گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا تھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں جسٹس طارق کے بعد دوسرے نمبر پر تھے اور وہ انہیں آئندہ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنا تھا۔ جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ آئندہ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔ یہاں واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں، جسٹس منصور علی شاہ ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے، جبکہ وہ اور جسٹس یحیٰی آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے۔
جسٹس منصور علی شاہ اکتوبر 2024 میں ملک کے نئے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 سال سے زائد عرصے کیلئے چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔اسی طرح سپریم کورٹ کے جسٹس ( ر ) مظاہرعلی نقوی بھی مستعفی ہو گئے تھے۔

دیگر خبریں

Trending