Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsصحافی غریدہ فاروقی کی مبینہ آن لائن ہراسانی،نگران حکومت نےنوٹس لے لیا

صحافی غریدہ فاروقی کی مبینہ آن لائن ہراسانی،نگران حکومت نےنوٹس لے لیا

Published on

spot_img

صحافی غریدہ فاروقی کی مبینہ آن لائن ہراسانی،نگران حکومت نے نوٹس لے لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے نجی چینل سے وابستہ خاتون صحافی غریدہ فاروقی کی مبینہ آن لائن ہراسانی کا نوٹس لے لیا ۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ نگران حکومت نے ایک سیاسی جماعت کی ٹرول بریگیڈ کی جانب سے صحافی غریدہ فاروقی کو ہراساں کرنے کی بدنیتی پر مبنی مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صحافی غریدہ فاروقی کی مبینہ آن لائن ہراسانی،نگران حکومت نےنوٹس لے لیا

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھروں کے پتہ جات اور پرائیویٹ فون نمبرز لیک کرنا تشدد اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ہراسانی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مجرمان اور ان کے ہینڈلرز قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا ، سیکرٹری خلیل احمد راجہ اور فنانس سیکرٹری نیئر علی سمیت مجلس عاملہ کے اراکین نے سینئر صحافی اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی گمراہ کن پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this