Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsجمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئیں

جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئیں

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئی ہیں۔

جمائما جنوبی افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن کے ایک پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئیں جہاں وہ نئے سال کے آغاز پر اپنے دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کررہی تھیں۔ اس حادثے کے بعد جمائما کے پاؤں اور ٹخنوں پر چوٹیں آئیں۔

تازہ جاری کردہ تصاویر میں انہیں وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کے بعد جمائما کو ہسپتال لے جایا گیا اور علاج معالجے کے بعد اب وہ آرام کررہی ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں تصویروں میں انہیں زخمی پاؤں پر حفاظتی بوٹ چڑھائے وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل جمائما 2022 میں لندن میں اسکئینگ کرتے ہوئے زخمی ہوئی تھیں۔

Latest articles

انگلینڈ نے برطانوی سیاستدانوں کی جانب سے افغانستان کے میچ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 160 سے زائد برطانوی سیاست دانوں کے ایک...

چیمپئنز ٹرافی 2025: ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انتہائی متوقع آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025...

نوٹنگھم فاریسٹ کی وولوز کے خلاف شاندار جیت، لیگ ٹیبل پر تیسری پوزیشن

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نوٹنگھم فاریسٹ نے انگلینڈ کے نئے...

ٹخنے کی چوٹ کے بعد صائم ایوب فوری علاج کے لیے لندن روانہ ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے سنسنی خیز کھلاڑی صائم ایوب...

More like this