اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوز ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کھیپ لے جانے والے فلسطینی سیکورٹی گارڈز پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
طبی ماہرین اور مقامی رہائشیوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ جمعرات کو جنوبی حصے میں امدادی قافلے کی حفاظت کے لیے مامور سویلین گارڈز پر اسرائیلی حملے کے بعد کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ حملہ انسانی امدادی کارکنوں، قافلوں اور جنگ زدہ غزہ میں خوراک اور دیگر سامان کے محفوظ داخلے میں مدد کرنے کی کوشش کرنے والوں پر اسرائیلی افواج کا تازہ ترین حملہ ہے۔