Tuesday, January 7, 2025
Homeپاکستاناسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو شیر...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

Published on

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی.

شیر افضل مروت نے عدالت میں پیش ہو کر مؤقف اختیار کیا کہ انھوں نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی جس کے بعد ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا اور ان کے گھر کا دروازہ رات کے ایک بجے توڑ کر انہیں ہراساں کیا گیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے سے کیسوں کی تفصیل منگوالی جائے جس پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ پہلے نوٹس بھیج کر جواب مانگ لیتے ہیں۔

عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کر لی ہے.
عدالت نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خلاف کتنے کیسز درج ہیں 26 فروری تک بتایاجائے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this