Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsادارے بھی ہوش کے ناخن لیں،ہم کہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف...

ادارے بھی ہوش کے ناخن لیں،ہم کہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف ہو، جاوید لطیف

Published on

ادارے بھی ہوش کے ناخن لیں،ہم کہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف ہو، جاوید لطیف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج کہا جاتا ہے ضمانت کے لیے حاضری ضروری ہے، تمام کورٹس کو بائی پاس کرکےسپریم کورٹ میں اس وقت فیصلے کیے جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلا آجا رہا ہے، لیکن شیرکو نکال دیا گیا، واپس ہی نہیں آنے دیا گیا، 2018 میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی،کیا اُس وقت معصوم کا لفظ استعمال کیا گیا؟ 2018 میں کسی اور کی خواہش موجود تھی،کسی اور کا مقصد پورا کیا گیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آج ایک شخص کو معصوم کہا جارہا ہے، ہمیں تو صرف فیلڈ ملی، لیول نہیں ملا، یہ چاہتے ہیں، ادارے اور قوم آمنے سامنے آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اسی وقت گرداب سے نکل سکتا ہے، جب الیکشن ہوں، ہم تو کہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف ہو، ادارے بھی ہوش کے ناخن لیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آج ان لوگوں کی سہولت کاری ہو رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کسی کی انتخانی مہم نہ چلائی جائے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this