
India's batting fails in Perth, Australia wins first ODI by seven wickets-Cricket Australia
پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
بارش کے باعث میچ کو 26 اوورز تک محدود کر دیا گیا بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز پر 9 وکٹیں گنوائیں، جس میں کے ایل راہول 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے آسٹریلوی باؤلرز میں جوش ہیزل ووڈ، مچل اوون اور میتھیو کوہنیمن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت آسٹریلیا کو 131 رنز کا ہدف ملا، جسے میزبان ٹیم نے 4.5 اوورز قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا کپتان مچل مارش 46 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ جوش فلپ نے 37 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔