بھارت نے زمبابوے کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق بھارت نے ہرارے اسپورٹس کلب میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی۔
مین ان بلیو نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے ہدف کا تعاقب کیا کیونکہ کپتان شبمن گل اور ابھرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اوپنر یاشاسوی جیسوال نے 156 رنز کی شراکت قائم کی۔
گل نے 39 گیندوں پر 58 رنز بنائے جبکہ جیسوال نے 53 گیندوں پر 93 رنز بنائےجیسوال نے 13 چوکے اور 2 چھکے لگائے جبکہ گل نے 6چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
اس سے قبل ہندوستان نے پہلے گیند بازی کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے زمبابوے کو 7/152 پر محدود رکھا.
زمبابوے نے تادیواناشے مارومانی (32) اور ویسلی مدھویرے (25) کے ساتھ 63 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت داری کی۔
تاہم بعد میں میزبان ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی صرف کپتان سکندر رضا نے 28 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر خلیل احمد بہترین باولر رہے انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ بھارت نےٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ ہارا تھا.
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔