Friday, February 14, 2025
Homeکھیلکرکٹبھارت نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز...

بھارت نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی

Published on

بھارت نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت نے ہرارے اسپورٹس کلب میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔

مین ان بلیو نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنانے کے بعد میزبان ٹیم کو 159/6 کے مجموعی اسکور تک محدود رکھا۔

اس سے قبل ہندوستانی کپتان شبمن گل نے 49 گیندوں پر 66 اور روتوراج گائیکواڈ نے 49 رنز بنائے۔

یشسوی جیسوال نے سیریز کے اپنے پہلے کھیل میں 36 رنز بنائے انہوں نے اپنی 27 گیندوں کی اننگز میں 4چوکے اور 2 چھکے لگائے،گل اپنی اننگز میں تباہ کن رہے جب انہوں نے 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے اور مخالفین کو بے حال چھوڑ دیا۔

دوسرے میچ میں شاندار 100 رنز بنانے والے ابھیشیک شرما 10 رنز بنا کرآوٹ ہو گئےاننگز کے اختتام پر، سنجو سیمسن نے 7 گیندوں میں 12 رنز بنا کر ہندوستان کی اننگز کا اختتام کیا.

زمبابوے کی جانب سے برکت مزارانی اور سکندر رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے نے رنز کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 39 پر پانچ وکٹیں گنوا دیں ڈیون مائرز اور کلائیو مڈاندے کے درمیان شراکت نے انہیں امید دلائی .

مائرز 49 گیندوں پر 65 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جہاں انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگای مڈانڈے نے 26 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔

بھارت کے لیے واشنگٹن سندر بہترین گیند باز رہے، جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ اویش خان2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ زمبابوے نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 13 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے واپسی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 100 رنز سے شکست دی تھی۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بابر اعظم ایک اور اہم ون ڈے سنگ میل کے قریب

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ایک...

آئی سی سی نے سعود، کامران، شاہین پرجرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل...

خط کی باتیں سب چالیں ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط...

More like this