اسپینش لالیگا، بارسلونا نے اوسوسانا کو 1-0 سے شکست دے دی۔
بدھ کو اسپینش لالیگا کے میچ میں بارسلونا نے اوسوسانا کو 1-0 سے شکست دے دی۔بارسلونا کے کھلاڑی ویٹر روک نے اس میچ میں اپنا پہلا گول کیا۔ یہ جیت بارسلونا نے اس وقت حاصل کی جب ان کے مینیجر چاوی نے اعلان کیا کہ وہ سیزن کے اختتام پربارسلونا فٹبال کلب کو خیر آباد کہہ دیں گے
جواؤ کینسلو نے گیند کو کراس کیا، اور روک، جو صرف متبادل کے طور پر آئے تھے، نے 63ویں منٹ میں اسے جال میں پہنچا دیا۔ روک کے گول کرنے کے تھوڑی دیر بعد، اوساسونا کے انائی گارسیا کو روک پر فاؤل کرنے کی وجہ سے میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
اوساسونا کی ٹیم کے پاس ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود گول کرنے کے مواقع تھے، راؤل گارسیا نے ،وڈ ورک کو نشانہ بنایا اور بارسلونا کے گول کیپر، اناکی پینا نے ایک زبردست شاٹ بچایا۔
اس جیت نے بارسلونا کو لیگ میں تیسرے نمبر پر پہنچا دیا، لیکن وہ اب بھی جیرونا سے آٹھ پوائنٹ پیچھے ہیں۔ یہ فتح بارسلونا کے مینیجر چاوی کے لیے اہم تھی کیونکہ اس نے ولاریال سے حالیہ شکست کے بعد بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ مزید یہ کہ اس میچ میں بارسلونا کے کھلاڑی فارورڈ فیران ٹوریس بھی زخمی ہو کر کھیل سے جلدی باہر نکل گئے۔