Thursday, December 26, 2024
HomeTop Newsامریکی شہر بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز کی ٹکر سے...

امریکی شہر بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز کی ٹکر سے پُل ٹوٹ گیا، ہلاکتوں کا خدشہ

Published on

امریکی شہر بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز کی ٹکر سے پُل ٹوٹ گیا، ہلاکتوں کا خدشہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز (کارگو شپ) کی ٹکر سے 3 کلوم میٹر طویل پُل ٹوٹ کر سمندر میں گرگیا۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بالٹی مور میں فرانسس اسکاٹ کی پل کا ایک بڑا حصہ مال بردار جہاز کے ٹکرانے کے بعد منہدم ہوگیا جس کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں گِر گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ شب ایک بج کر 35 منٹ پر اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔

سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیوز میں پل کا ایک بڑا حصہ پانی میں گرتے ہوئے دیکھا گیا، پُل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گر گئیں تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

میری لینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں اطراف سے پل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

میئر بالٹی مور کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ایمرجنسی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

Latest articles

سرینا ہوٹلز ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ آج سے پشاو سروسز کلب میں شروع ہوگا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سرینا ہوٹلز ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ...

جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلے گئے...

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے راشد ملک کو ‘لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ سے نواز دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ٹینس کھلاڑی راشد...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 210 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان ہے۔ پاکستان...

More like this