عمران خان نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے: بیرسٹر گوہر
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کے روز ہونے والی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ’بانی ٹی پی آئی عمران خان نے اتحاد کی بنیاد پر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ڈائیلاگ کرنے کی اجازت دی ہے۔‘
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’آج (منگل کے روز) عمران خان نے پارٹی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔‘
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کے روز ہونے والی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ’بانی ٹی پی آئی نے اتحاد کی بنیاد پر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ڈائیلاگ کرنے کی اجازت دی ہے۔‘
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔
تاہم دوسری جانب منگل کے روز میڈیا کہ نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کُنڈی کا کہنا تھا کہ ’نہ تو یہ کوئی سیاسی جماعت ہے اور نہ ہی ان سے مذاکرات کی ضرورت ہے یہ صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں صرف بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔‘