Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsعمران خان اور بشریٰ بی بی نے فراڈ سے پبلک پراپرٹی حاصل...

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے فراڈ سے پبلک پراپرٹی حاصل کی، توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

Published on

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے فراڈ سے پبلک پراپرٹی حاصل کی، توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک ارب 57 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار روپے کا مالی فائدہ حاصل کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان پر 78 کروڑ 70 روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this