پارلیمان میں اہم قانون سازی،وزیر اعظم ارکان قومی اسمبلی کو کل عشائیہ دیں گے
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے پارلیمان میں اہم قانون سازی متوقع جس میں کامیابی کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف ارکان قومی اسمبلی کو کل عشائیہ دیں گے.
اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی دعوت نامہ مل گیا جس کے بعد پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کل اسلام آباد میں موجود ہوگی.
ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کو بھی عشائیہ کا دعوت نامہ پہنچ گیا ہے.
ذرائع کے مطابق جمعت علماٗ اسلام(ف)کو بھی دعوت نامہ جاری کردیا گیا ہے.
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں.
اطلاعات کے مطابق کل ایک بار پھر صدر اور وزیراعظم مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کرینگے جس میں حکومت مولانا فضل الرحمن کو منانے کی بھرپور کوشش کریگی.
تاہم جمعت علماء اسلام(ف) قانونی سازی میں حصہ لیگی یا نہیں ابھی فیصلہ نہ ہوسکا.
ذرائع کے مطابق ن لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی ارکان پارلیمنٹ وزیر اعظم کے عشائیہ میں شریک ہوں گے.
اسمبلی ذرائع کے مطابق اہم قانون سازی کے پیش نظر ارکان پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے .
واضح رہے کہ کل قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں ارکان اسمبلی کو عشائیہ دیا جائے گا.