Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsنواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئے تو وزیر خارجہ نہیں بنوں گا،بلاول...

نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئے تو وزیر خارجہ نہیں بنوں گا،بلاول بھٹو

Published on

spot_img

نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئے تو وزیر خارجہ نہیں بنوں گا،بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیپنڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد اگر مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو ان کے ساتھ ہاتھ ملانا مشکل ہے، نواز شریف وزیراعظم بنے تو وہ دوبارہ وزیر خارجہ نہیں بنیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئے تو وزیر خارجہ نہیں بنوں گا، میں پرانی سیاست کا ساتھ نہیں دے سکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اگر وہ یہ پرانی روایتی توڑتے ہیں اور کوئی روایت قائم کرنا چاہتے ہیں وہ ایک ایسا ماحول بنانا چاہ رہے ہیں جس سے جمہوریت کو فائدہ پہنچے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہوں‘۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصروف ہیں اور ہم اس میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شیطان اور گہرے نیلے سمندر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this