Thursday, January 9, 2025
Homeپاکستانعدت میں نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی...

عدت میں نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

Published on

عدت میں نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت ہو گی یا سزا برقرار رہےگی، فیصلہ کل 3 بجے سنایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی اس وقت صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں، ایف آئی اے ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی سے دو بار اڈیالہ جیل میں تفتیش کر چکی ہے، ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف تاحال کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا

فی الوقت بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی نیا کیس کہیں دائر نہیں ہوا اور عدت میں نکاح کیس میں فیصلہ حق میں آنے کی صورت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے امکانات ہیں۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this