Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:بابر اعظم، رضوان مزید تنزلی کا شکار، سلمان...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:بابر اعظم، رضوان مزید تنزلی کا شکار، سلمان علی آغا کی ترقی

Published on

spot_img

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ :بابر اعظم، رضوان مزید تنزلی کا شکار، سلمان علی آغا کی ترقی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی پوزیشن میں مزید تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد بابر اعظم 677 پوائنٹس کے ساتھ چار درجے گر کر 19 ویں نمبر پر ہی انہیں پہلے ٹیسٹ کے بعد ان کی خراب فارم کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی کم کارکردگی کی وجہ سے 669 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 21 ویں نمر پر پہنچ گئے جہاں وہ صرف 74 رنز ہی بنا سکے۔

سلمان علی آغا، جو حال ہی شاندار فارم میں ہیں، نے اپنی بیٹنگ پرفارمنس کا انعام حاصل کیا کیونکہ وہ 8 درجے چھلانگ لگا کر آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 14ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

وہ جاری سیریز میں اب تک 87 کی اوسط سے ناقابل شکست سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 261 رنز بنا چکے ہیں۔

پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو بھی شدید تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، وہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں معمولی 146 رنز بنانے کے بعد 642 پوائنٹس کے ساتھ سات درجے گر کر 27 ویں نمبر پر آ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اسپن باولر ساجد خان اور نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں شاندار واپسی کی انہوں نے 20 وکٹ لے کر ٹیم کو گزشتہ تین سالوں میں گھریلو سرزمین پر پہلی فتح تک پہنچایا۔

اس کے نتیجے میں، ساجد خان 22 درجے کی چھلانگ لگا کر 50 ویں نمبر پر آگئے، جبکہ نعمان علی آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں دوبارہ 17 ویں نمبر پر آ گئے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this