اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم اولمپکس میں اپنی کامیابی کے لیے پر اعتماد ہیں . ارشد ندیم کا 26 جولائی سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس کے حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کروں گا۔
ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے اولمپک اسٹار ارشد ندیم کی ملاقات ہوئی جس میں اولمپئن ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے ان کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے لیے 3ماہ پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور تیاری کی ہے اور مجھے یقین ہے اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کروں گا۔