Wednesday, November 27, 2024
Homeلبنانحسن نصراللہ بالکل صحت مند ہیں،اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں...

حسن نصراللہ بالکل صحت مند ہیں،اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا:ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

Published on

spot_img

حسن نصراللہ بالکل صحت مند ہیں،اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا:ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے متعلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں،اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی میڈیا نے لبنان میں اپنے نمائندے کے ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ جمعے کی شام کئے گئے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کا کوئی بھی شخص شہید نہیں ہوا، اسرائیل اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہا۔

حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب سکائی نیوزنے لبنانی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لبنانی سیکورٹی ذرائع نے حزب اللہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حسن نصراللہ سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے سید حسن نصراللہ اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل کے جنگی طیاروں نے 15 میزائل فائر کئے تھے جن سے 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔لبنانی میڈیا نے ابتدائی طورپر 2 افراد جاں بحق اور 76 زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے سے کچھ دیر پہلے اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کردیا تھا تاہم امریکی صدر بائیڈن نے کہاکہ امریکا کو بیروت حملے کا کوئی علم نہیں تھا، امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت بھی نہیں تھی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this