Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹحسن علی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت پر بڑا...

حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت پر بڑا بیان دے دیا

Published on

حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت پر بڑا بیان دے دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی نے آئندہ سال فروری سے مارچ تک پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کے حوالے سے بڑا بیان دے دیا۔

پی سی بی غیر جانبدار مقام یا پلان بی کی افواہوں کے باوجود چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچز کی میزبانی ملک میں کرانے کے اپنے موقف پر قائم ہے بتایا گیا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور اپنے میچ غیر جانبدار مقام پر نہیں کھیلے گی۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہنے والے حسن نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو ہم ان کے بغیر ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

حسن نے ایک مقامی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم وہاں کھیلنے جا رہے ہیں تو انہیں پاکستان بھی آنا چاہیے بہت سے لوگوں نے لاتعداد بار کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رہنا چاہی ۔

لیکن اگر آپ اسے دوسرے زاویے سے دیکھیں تو بہت سے ہندوستانی کھلاڑیوں نے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیم نہیں آنا چاہتی لیکن ظاہر ہے، غور کرنے کے لیے ان کی اپنی پالیسیاں، ملک اور بورڈ ہے۔

جیسا کہ ہمارےپی سی بی کے چیئرمین نے پہلے ہی کہا ہے اگر چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونے جا رہی ہے، تو وہ پاکستان میں ہوگی اگر ہندوستان نہیں آنا چاہتا تو ہم ان کے بغیر کھیلیں گے پاکستان میں کرکٹ کھیلی جانی چاہیے اور اگر بھارت اس میں حصہ نہیں لینا چاہتا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ ختم ہو گئی ہے ہندوستان کے علاوہ اور بھی بہت سی ٹیمیں ہیں۔”

تین مقامات کراچی، راولپنڈی اور لاہور 8 میچوں میزبانی کریں گے اور پی سی بی کے آئی سی سی کو مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارت کے تمام میچ لاہور میں ہوں گے۔

بھارت کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی تمام آٹھ ٹیمیں پہلے ہی پاکستان میں کھیل چکی ہیں اور پی سی بی کا خیال ہے کہ بھارت کے پاس یہاں نہ آنے کی کوئی مضبوط وجہ نہیں ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہیں۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this