ہاردک پانڈیا کو ہندوستان کا نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان بنائے جانے کا امکان
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے پیر کو رپورٹ کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد چھوٹے فارمیٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کے بعد ہاردک پانڈیا کو ہندوستان کا نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان نامزد کیا جائے گا۔
پانڈیا ہندوستان کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں اہم تھے کیونکہ آل راؤنڈر نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری اوور کرایا اور ہدف کا دفاع کیا انہوں نے ہینرک کلاسن کو بھی آوٹ کیا جنہوں نے کھیل کو بھارت سے تقریباً چھین لیا تھا.
رپورٹس کے مطابق، پانڈیا کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کا انعام دیا جائے گا اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو ان کا نائب بنایا جائے گا۔
کپتانی کے لیے بمراہ اور سوریہ کمار یادو کے ناموں پر بھی بات ہوئی لیکن پانڈیا فیورٹ کے طور پر سامنے آئے اور امکان ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مقصد پانڈیا کو کافی وقت اور میچ دینا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں جو بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستان اس وقت زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہا ہے جہاں شبمن گل ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
قبل ازیں، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی کہ روہت شرما ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 اور چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔