بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے کوئلے کےعالمی استعمال میں اضافہ ظاہر کردیا
اردو انٹرںٰیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی ایک خبر کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ اس سال کوئلے کے عالمی استعمال میں ریکارڈ اعلی سطح پر پہنچے گا.
آئی ای اے نے جمعہ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر معیشتوں کی کوئلے کے طلب میں اس سال 1.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جو پہلی بار 8.5 بلین ٹن سے تجاوز کر گیا ہے اور اسی طرح ہندوستان میں کوئلے کے استعمال میں 8 فیصد اضافے کی توقع ہے اور چین میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اور کمزور پاور پیداوار کی وجہ سے 5 فیصد اضافہ ہوا۔
کوئلہ دیگر گرین ہاؤس گیسوں کے ساتھ گلوبل وارمنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یورپی یونین اور امریکہ دونوں میں کوئلے کے استعمال میں تقریبا 20 فیصد کمی واقع ہوگی۔ آئی ای اے نے نوٹ کیا کہ کوئلے کے مجموعی استعمال میں 2026 تک کمی کی توقع نہیں.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026 میں کوئلے کی عالمی کھپت 8 بلین ٹن سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی ہے۔