Saturday, June 29, 2024
پاکستانغلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات

غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات

غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق غلام نبی میمن کو دوسری مرتبہ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیا گیا۔

غلام نبی میمن پولیس سروس آف پاکستان کےگریڈ 21 کےافسر ہیں، وہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ غلام نبی میمن اس سے قبل بھی آئی جی سندھ تعینات رہ چکے ہیں.

پہلی مرتبہ جون 2022 میں غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد اگست 2023 میں انہیں ہٹا کر راجہ رفعت مختار کو آئی سندھ تعینات کیا گیا اور ان کی تعیناتی سے پہلے راجہ رفعت مختار آئی جی سندھ کے فرائض انجام دے رہے تھے، تاہم اب ایک مرتبہ پھر غلام نبی میمن کو یہ ذمہ داری تفویض کردی گئی۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...