اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے منگل کو سابق پروٹیز بلے باز نیل میکنزی کو جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل بطور کنسلٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقہ میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 27 نومبر سے ڈربن کے کنگس میڈ میں ہوگا دریں اثنا، دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے سینٹ جارج اوول، گکیبرہا میں کھیلا جائے گا۔
میک کینزی ڈربن میں پہلے ٹیسٹ سے قبل 13 نومبر سے سری لنکا کے کیمپ میں بطور کنسلٹنٹ کوچ شامل ہوں گے وہ 21 نومبر تک سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ صرف ایک ہفتے تک کام کریں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ ایشلے ڈی سلوا نے ایک بیان میں کہا کہ میک کینزی سری لنکا کے کھلاڑیوں کو چیلنج سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے حالات کے بارے میں اہم، گہرائی سے بصیرت فراہم کریں گے۔
میک کینزی کے کیریئر کی جھلکیوں میں 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف گریم اسمتھ کے ساتھ 415 رنز کا شراکت داری شامل تھی، جو ٹیسٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ اوپننگ شراکت ہے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2009 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور مختلف کوچنگ کے کرداروں میں متعدد ڈریسنگ رومز کا حصہ رہ چکے ہیں۔