Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلفٹ بالمانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کے سابق اسٹار کھلاڑی رابنہو ، کو...

مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کے سابق اسٹار کھلاڑی رابنہو ، کو عصمت دری کے جرم میں نو سال قید کی سزا سنا دی گئی

Published on

مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کے سابق اسٹار کھلاڑی رابنہو ، کو عصمت دری کے جرم میں نو سال قید کی سزا سنا دی گئی

اردو انٹرنیشنل ا(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 40 سالہ سابق فٹ بال کھلاڑی رابنہو ،جو مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ جیسی ٹیموں کے لیے کھیلا کرتا تھا۔ 40 سالہ رابنہو کو 2017 میں ایک اطالوی عدالت نے 22 سالہ البانوی خاتون کی عصمت دری کے جرم میں مجرم قرار دیا تھا۔ رابنہو اپنے آبائی شہر برازیل میں رہ رہا ہے ، اور برازیل اپنے شہریوں کو سزا کے لیے دوسرے ممالک نہیں بھیجتا ہے۔ لیکن اب، برازیل میں ججوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے اٹلی کی درخواست کے بعد برازیل میں اپنی نو سال کی سزا بھگتنی ہوگی ۔ اسے فی الحال جیل سے باہر رہنے کی اجازت ہے جبکہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔ جب رابنہو نے اس جرم کا ارتکاب کیا اس وقت وہ اے سی میلان کے لیے کھیلتا تھا ۔
مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کے سابق اسٹار کھلاڑی رابنہو ، کو عصمت دری کے جرم میں نو سال قید کی سزا سنا  دی گئی

رابنہو کے قصوروار پائے جانے کے بعد، اس نے 2020 میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں ناکام ہوگیا ۔ پھر، 2022 میں، اٹلی کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان کی سزا کی توثیق کی۔ اطالوی حکام نے اسے بین الاقوامی سطح پر گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے۔ مانچسٹر سٹی کے ساتھ دو سال گزارنے والے فٹبالر رابنہو نے اتوار کے روز برازیل کے ایک ٹی وی نیٹ ورک کو انٹرویو میں بتایا کہ جنسی تعلقات باہمی “اتفاق رائے سے” قائم ہوئے تھے ۔

اپنے کیریئر کے آغاز میں، رابنہو نے ریال میڈرڈ کے لیے کھیلا اور دو لا لیگا ٹائٹل بھی جیتے ۔ پھر اس نے 2008 میں اس وقت کی ریکارڈ فیس پر مانچسٹر سٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس نے وہاں دو سیزن کھیلے۔ بعد میں، وہ پانچ سال کے لیے اے سی میلان چلے گئے، پھر گوانگزو ایورگرانڈے نامی چینی ٹیم میں شامل ہو گئے، اور آخر کار اٹلیٹکو مینیرو کے لیے کھیلنے کے لیے برازیل واپس آئے۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this