Saturday, October 5, 2024
Homeپاکستانبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے...

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،دفتر خارجہ

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارتی قابض حکام کی یہ وحشیانہ کارروائی کشمیریوں کے خلاف بھارت کی غیر قانونی اور جابرانہ کارروائیوں کی ایک اور مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ بھارت کو اپنے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام کرے اور کشمیری عوام کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments