Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پہلی ششماہی: حکومت کا تاریخی اقدام، بینکوں سے قرض لینے کے بجائے قرضہ واپس کردیا

pkr-rupee-dollar-february-1

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے 31 دسمبر کو ختم ہونے والی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بجٹ سپورٹ کے لیے بینکوں سے قرضے منفی رہے، جو قومی خزانے میں زیادہ لیکویڈیٹی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے یکم جولائی سے 13 دسمبر2024 تک، کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ہزار 875 ارب روپے کے خالص قرضے لینے کے مقابلے میں 2 ہزار 3 ارب روپے کے خالص قرضے واپس کیے گئے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تاریخی بات ہے، کیوں کہ ماضی میں حکومتیں بجٹ سپورٹ کے لیے بھاری قرضے لیتی رہی ہیں اور یہ قرضے اسٹیٹ بینک کی جانب سے منافع میں 2 ہزار 7 ارب روپے کی آمد کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ یہ قرض واپسی (ریٹائرمنٹ) اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران وصولی کا متوقع ہدف حاصل نہیں کرسکا۔

حکومت نے مالی سال 23 کے 3 ہزار 748 ارب روپے کے مقابلے میں مالی سال 24 میں 7 ہزار 479 ارب روپے کا قرض لیا، جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں بجٹ سپورٹ کے لیے قرضوں میں دوگنا اضافے کا عکاس تھا۔

قرض ایک مرکزی نقطہ تھا، کیوں کہ اس نے مالی خسارے کو ظاہر کیا، مالی سال 2024 میں بجٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 6.8 فیصد یا 7 ہزار206 ارب روپے رہا، حالاں کہ صوبائی سرپلس 518 ارب 21 کروڑ روپے تھا۔

اس مالی خسارے کو مالی سال 24 میں جی ڈی پی کے 7.4 فیصد تک بڑھا دیا گیا تھا، چوں کہ اب پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے، اس لیے مالی خسارے کو گزشتہ سال کے مقابلے میں کم کرنا ہوگا۔

مالی سال 25 میں مجموعی مالیاتی خسارہ 7 ہزار 283 ارب روپے رہا، جو جی ڈی پی کا 5.9 فیصد ہے، جو مالی سال 24 میں نظر ثانی شدہ 7.4 فیصد سے کم ہے۔

مالی سال 25 کے لیے کل بجٹ کا تخمینہ 18 ہزار 900 ارب روپے ہے، جس میں مجموعی محصولات کی وصولیاں (ٹیکس اور نان ٹیکس) ، غیر بینک قرضے ، بینک قرضے ، خالص بیرونی وصولیاں اور نجکاری کی آمدنی بھی شامل ہیں، اقتصادی ترقی کا تخمینہ 3.6 فیصد ہے۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ ایف بی آر وصولیوں کے ہدف سے دور ہے، اس لیے حکومت رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں بجٹ سپورٹ کے لیے قرضے لے گی۔

آزاد ماہرین اقتصادیات لکھتے رہے ہیں کہ حکومت نے ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ کی گئی معاشی اصلاحات متعارف نہیں کرائی ہیں، 37 ماہ کی 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت مارچ میں آئی ایم ایف کا پہلا جائزہ لیا جائے گا اور وعدے کے مطابق اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے سے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اب تک حکومت ہدف کے مطابق اپنی آمدنی کو بہتر بنانے میں ناکام رہی ہے، جس کے نتیجے میں تخمینے سے زیادہ مالی خسارہ ہوسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 کے اختتام تک بجٹ سپورٹ کے لیے قرضوں کا ذخیرہ 29 ہزار 723 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Tags: بجٹ سپورٹ بینکوں سے قرضے پہلی ششماہی حکومت رواں مالی سال قومی خزانے لیکویڈیٹی

Post navigation

Previous: ویرات کوہلی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سیم کونسٹاس سے الجھنا مہنگا پڑ گیا
Next: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 210 پوائنٹس کی کمی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

یہ بھی پڑہیے

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.