Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsآئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون...

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

Published on

spot_img

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں اسٹاک ایکسچینج کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہ ہم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پروگرام کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے سال کے مقابلے اس سال پہلے سے بہتر نوٹ پر داخل ہوئے ہیں، اس میں جی ڈی پی کے کچھ عناصر شامل ہیں، اس کے علاوہ زراعت نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، ہمارے پاس گندم اورچاول کی اچھی فصل ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں کمی آئی ہے بلکہ فروری میں یہ سرپلس ہوگیا، شرح مبادلہ مستحکم رہی اور مہنگائی کی شرح بھی 38 فیصد سے 23 فیصد ہوگئی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی، خوشی ہےکہ اس وقت مارکیٹ آیا ہوں جب مارکیٹ ریکارڈ بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ روز پہلےآئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کیے جو میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم تھا اوراسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے آئی ایم ایف سے ایک طویل مدتی پروگرام میں داخل ہونے کی درخواست کی اور اس بات پر آئی ایم ایف نے مثبت ردعمل دیا، ہمارے 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاملات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ درست سمت میں جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نگران حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے مثبت اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توسیعی فنڈ کی سہولت (ای ایف ایف) کی ضرورت اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے کے نفاذ کے لیے ہے، یہاں نفاذ ایک آپریٹو لفظ ہے، ہمیں اس حوالے سے معلوم ہے لیکن ہم نفاذ نہیں کرتے، تو ضرورت ہے کہ ہم نفاذ کے عمل میں فوری داخل ہوجائے اور ہم پچھلے کچھ ہفتوں میں اس میں داخل بھی ہو گئے ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this