
FIFA World Cup Qualifiers Round: National football team leaves for Tajikistan from Lahore
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ قومی فٹ بال ٹیم لاہور سے تاجکستان روانہ
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 قومی فٹ بال ٹیم لاہور سے تاجکستان روانہ . قومی ٹیم چارٹرڈ پرواز سے لاہور سے دوشنبہ پہنچے گی . پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ 11 جون کو شیدول ہے . قومی ٹیم فیفا 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کا یہ آخری میچ کھیلے گی .
یاد رہے اس سے قبل 6 جون کو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے قومی فٹ بال ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی . قومی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچ میچ کھیلے اور مسلسل پانچ شکستوں کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے .