Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلمعروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حج کے لیے روانگی کا اعلان...

معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حج کے لیے روانگی کا اعلان کر دیا

معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حج کے لیے روانگی کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق بھارت کی سابق معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حج کے لیے روانگی کا اعلان کر دیا۔ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ میں حج پر جارہی ہوں اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید رکھتی ہوں، ثانیہ مرزا نے اپنی روانگی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔

سابق ٹینس اسٹار نے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو سوشل میڈیا پر مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اللہ نے مجھے فریضہ حج کی ادائیگی سے نوازا ہے اور میں زندگی بدل دینے والے اس تجربے کیلئے تیاریاں کررہی ہوں’۔

سوشل میڈیا پر لکھے گئے پیغام میں ثانیہ مرزا نے تمام لوگوں سے عاجزی کے ساتھ اپنی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے لیے معافی طلب کی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments