Wednesday, January 8, 2025
Homeپاکستاناسلام آباد کے امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار...

اسلام آباد کے امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، وزیر داخلہ

Published on

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی ہے کہ اسلام آباد کے امن وامان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے۔

اسلام آباد میں محسن نقوی علی الصبح پولیس لائنز آئے جہاں انہوں نےقیامِ امن کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی اور پولیس لائنز میں خطاب کیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کے پیشِ نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح پیغام دیا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو دھرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کوئی جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار دھرنا دینے والے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود دھرنا دینے آئے تو دیکھ لیں گے، خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی سیکیورٹی پر کیوں توجہ نہیں دے رہی۔

وزیر داخلہ نے شکوہ کیا کہ لوئر کرم میں جنازے اٹھ رہے ہیں اور صوبائی حکومت وفاق پر چڑھائی کی پلاننگ کررہی ہے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this