اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق لیپزگ میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی نے یورو 2024 کے گروپ بی کے آخری میچ میں کروشیا کے خلاف میٹیہ زاکاگنی کے 98ویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت دوسری پوزیشن حاصل کی۔
کھیل کے شروع میں، کروشیا نے زیادہ تر کھیل پر کنٹرول رکھا اور لوکا سوسیچ نے 25 میٹر سے ایک زبردست شاٹ لگائی۔ لیکن اٹلی کے گول کیپر، گیانلوئیگی دوناروما نے بہترین سیو کیا۔ لیکن جوں جوں کھیل آگے بڑھتا گیا اٹلی کی کارکردگی میں بہتری آتی گئی .اٹلی تقریباً گول کر دیا جب میٹیو ریٹیگوئی کا ہیڈر ریکارڈو کیلافیوری کے کراس کے بعد ہدف سے محروم رہا۔
اٹلی کو ایک اور قریب ترین موقع ملا جب الیساندرو باستونی کے ہیڈر کو کروشیا کے گول کیپر، ڈومینک لیواکووچ نے شاندار طریقے سے بچایا۔ لیواکووچ کو لورینزو پیلیگرینی کے شاٹ کو بھی بچانا پڑا کیونکہ کروشیا کی دفاعی لائن، جو پہلے دو میچوں میں پانچ گول کھا چکی تھی، دباؤ میں آ گئی تھی۔
کروشیا نے اٹیک میں بہتری لانے کے لیے انہوں نے اینٹے بودیمیر کو دوسرے ہاف میں میدان میں اتارا۔ یہ تبدیلی کام آئی جب اٹلی کے ڈیویڈ فراتسی نے آندرے کراماریچ کے گول کی جانب جانے والے شاٹ کو ہینڈل کیا، جس سے کروشیا کو پنالٹی ملی۔ لیکن دوناروما نے لوکا موڈریچ کی پنالٹی کو بائیں جانب ڈائیو لگا کر بچا لیا۔
پنالٹی ضائع ہونے کے باوجود، موڈریچ نے جلد ہی ریباؤنڈ گول کر دیا ، جس سے کروشیا کو برتری ملی۔ کروشیا کی دفاعی لائن نے کھیل کے آخری لمحات تک مضبوطی دکھائی، لیکن زاکاگنی کے آخری سیکنڈز میں کالفیوری کے پاس سے کیے گئے گول نےاسکور برابر کردیا ۔ اس نتیجے کے ساتھ اٹلی اگلے راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ کروشیا کو بہترین تیسری پوزیشن کی امید رکھنی ہوگی۔