الرئيسيةکھیلکرکٹاینریچ نورٹجے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی

اینریچ نورٹجے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی

Published on

spot_img

اینریچ نورٹجے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز اینریچ نورٹجے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سنگل ایڈیشن کی تاریخ میں 100 ڈاٹ بال کرنے والے پہلے باؤلر بن کر تاریخ رقم کی۔

جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں، نورٹجے شاندار فارم میں ہیں انہوں نے آٹھ میچ کھیلے ہیں جہاں انہوں نےٹوٹل 186 گیندیں کیں انہوں نے ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے بعد ان کے ساتھی مارکو جانسن ہیں، جنہوں نے اس سال پروٹیز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ وہ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچے تھے۔

جانسن نے اب تک 96 ڈاٹ گیندیں کی ہیں جب کہ 8 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس فہرست میں افغانستان کے نوین الحق اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان 90 ڈاٹ بالز کے ساتھ دوسرے بولر ہیں۔

یاد رہے، جنوبی افریقہ نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں افغانستان کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

دریں اثنا، دوسرے سیمی فائنل میں، روہت شرما اور کمپنی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا بدلہ لے لیا اور گیانا میں انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دی۔

بارباڈوس میں مشہور کینسنگٹن اوول 29 جون کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this