Friday, July 5, 2024
Top Newsپنجاب اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں آج خفیہ رائے شماری کے ذریعے نو منتخب ارکان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایوان میں اکثریت رکھنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ پارٹی کی جانب سے ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب اگلہ مرحلہ ہوگا۔

ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے ہوگا۔

اسپیکر کے انتخاب کے بعد موجودہ اسپیکر سبطین خان نئے منتخب ہونے والے اسپیکر سے حلف لیکر ایوان سے رخصت ہوجائیں گے۔

نئے منتخب ہونے والے اسپیکر ایوان کے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن منعقد کرائیں گے

ڈپٹی اسپیکر کے منصب کے لیے ن لیگ اور ان کی اتحادی جماعتوں نے ظہیر اقبال چنڑ کو نامزد کیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے معین الدین ریاض قریشی کو نامزد کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے 371 ممبران کے ایوان میں 313 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف اٹھانے والوں میں ن ليگ کے 201، پیپلز پارٹی کے 14، مسلم لیگ ق کے 10 اور آئی پی پی کے 6 اراکین شامل ہیں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا، اگلے مرحلے میں پنجاب کے وزیراعلی کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جائے گا

دیگر خبریں

Trending

شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما دنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے...

0
شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما دنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے کے لیے کام کریں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):اقوام متحدہ...