Sunday, January 12, 2025
HomeTop Newsاسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں...

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں‌خوف و ہراس

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد، پشاور سمیت صوبہ بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جس سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی لرز اٹھا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن میں نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور ہزارہ کے دیگر اضلاع بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اٹک، مہمند، لنڈی کوتل، صوابی، تیراہ، شانگلہ، ملاکنڈ، بونیر، خیبر، سوات، دیرلوئر، چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

Latest articles

پی سی بی نے پلاٹینم کیٹیگری میں رجسٹرڈ غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست جاری کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے 13...

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ، پاکستان کا ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کا کوئی ارادہ نہیں

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی...

نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی، سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے اتوار کو چیمپئنز...

پی سی بی نے یوتھ ڈویلپمنٹ کیمپ کی قیادت غیر ملکی کوچز کو سونپ دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا تیسرا مرحلہ اس...

More like this