Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsاسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواکے متعدد شہر زلزلے سے لرز...

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواکے متعدد شہر زلزلے سے لرز گئے

Published on

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواکے متعدد شہر زلزلے سے لرز گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے کئی شہر زلزلے سے لرز گئے، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درجنوں شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتےکی شب کو ملک کے درجنوں شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں شدید زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیلا گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 9، گہرائی 142 کلومیٹر زیر زمین مرکز ہندوکش ریجن ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔

ایس ایس جی ایس نے سطح سمندر کے فریب ماحولیاتی برقی چارج میں اتار چڑھاو کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا۔ یہ اتارچڑھاو زمین کے محور کی گردش سے منسلک ہے۔ ایس ایس جی ایس اپنی تحقیقات کے مطابق ان خطوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں ایک سے نو دن کے دوران زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔ زلزلے سے متعلق یہ دعوے گوکہ ابتدائی طورپر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیے جارہے تھے لیکن جب ایس ایس جی ایس کے سیسمولوجسٹ فرینک ہوگربیٹس نے جب اس دعوے کی تائید کی تو اس کو اہمیت حاصل ہوگئی۔

Latest articles

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے...

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

More like this