خیبرپختونخوا میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری

0
74

خیبرپختونخوا میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ڈینگی پھیلنے کے پیش نظر 7 اضلاع کو ہائی رسک ایریاز قرار دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد صوبے بھر میں ممکنہ ڈینگی پھیلنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،محکمہ صحت نےصوبے بھر کے تمام ہائی رسک اضلاع کو الرٹ کر دیا ہے.

محکمہ صحت کی جانب سے نگرانی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں.

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 80 کیسز سامنے آ چکے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم بتائے جاتے ہیں.

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے بروقت کارروائی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں اس وقت ڈینگی کے کیسز دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہیں.

محکمہ صحت کے مطابق کے پی کے 14 اضلاع سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کچھ اضلاع جیسے چترال لوئر، اپر دیر، بونیر اور مردان میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے.

رپورٹ کے مطابق کیسز کی تعداد کے لحاظ سے چارسدہ 2، کوہاٹ 2، نوشہرہ 2 اور سوات 3 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہیں.

محکمہ صحت نے صوبے کے 7 اضلاع کو ہائی رسک ایریا قرار دیا ہے جہاں مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 17، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2، بنوں میں 11، ہزارہ میں 13، کوہاٹ میں 2، مردان میں 10 اور مالاکنڈ میں 20 کیسز شامل ہیں.

محکمہ صحت کے مطابق اضلاع میں حالات پر قابو پانے کی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں.

محکمہ صحت کے مطابق پشاور خاص طور پر ڈینگی کے لیے ایک ہاٹ اسپاٹ کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں 10 جولائی تک صرف 17 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہفتے کے اندر اسی علاقے سے چار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.