Friday, January 10, 2025
Homeتحریک انصاف”جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے“، جے یو آئی اور پی ٹی...

”جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے“، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مل کر تحریک چلانے کے اعلان

Published on

جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مل کر تحریک چلانے کے اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ’جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ مشترکات پر پارلیمنٹ میں ہماری آواز ایک ہونی چاہیے اور ملک میں ایک خوشگوار سیاسی ماحول پیدا کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا ہم اگر اختلافات ختم نہیں کر سکتے تو انھیں نرم کیا جا سکتا ہے۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس ہوئی، اس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ہمارے دفتر پر دعویٰ بول دیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ملک میں عملاً ’آئین معطل ہے، یہ ملک بنانا ری پبلک بنتا جا رہا ہے، آزادی اظہار رائے کا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔‘

ان کے مطابق ان تمام امور پر مل کر جدوجہد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ’آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ایک ہونا پڑے گا۔‘

اسد قیصر نے کہا کہ ’ہماری جدوجہد ’قانون کی عملداری قائم کرنے کے لیے ہے۔ ملک کو بحران سے نکالیں گے، قانون کی حکمرانی سے معیشیت مستحکم ہو گی۔‘

انھوں نے کہا کہ ’رؤف حسن کے ساتھ جو ہوا یہ واضح پیغام ہے کہ یہاں ایک جنگل کا قانون ہے۔ ‘

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this