Wednesday, July 3, 2024
Top Newsجوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ مین دو دن کی...

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ مین دو دن کی توسیع دے دی

لاہور : جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔

پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی.
اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور 12 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی.انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی سے مزیدتفتیش درکار ہے اس لئے عدالت مزیدریمانڈ فراہم کرے.اردو انٹرنیشنل

سماعت میں پرویز الٰہی کے وکیل نےعدالت سے کہا کہ ضمنی کے مطابق پرویز الہی کواینٹی کرپشن ٹیم ان کی رہائش گاہ لے کرگئی اور پرویز الٰہی نےاپنے بیڈروم کے دراز سے 41 لاکھ روپے ریکورکروائے، ضمنی میں نہ تھانے سے روانگی کا ذکر کیا گیا ہ اور نہ ہی وقت کا ذکر ہے.پرویز الٰہی کے وکیل نے اپنے مؤکل کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیر بعد سناتے ہوئے پرویز الہی کے ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...