Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینا کھلی جارحیت، جدہ میں وزیر خارجہ کا دوٹوک موقف

Declaring the West Bank as state property is open aggression, Foreign Minister's categorical stance in Jeddah

Declaring the West Bank as state property is open aggression, Foreign Minister's categorical stance in Jeddah

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت میں تبدیل کرنے کا اسرائیلی فیصلہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا واضح ثبوت ہے، جو بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں سے صریح انحراف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری خاموش تماشائی نہ بنے بلکہ ان اقدامات کو روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

وہ جدہ میں منعقدہ  او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جو ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیلی حکومت نے 1967 کے بعد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصوں کو باضابطہ طور پر اسٹیٹ پراپرٹی قرار دینے کی منظوری دی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور الحاق کی کوششیں خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان کے بقول یہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اس سے علاقائی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے یاد دلایا کہ ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر آٹھ اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور جامع امن عمل کے لیے سفارتی کوششیں کی تھیں اور مغربی کنارے کے الحاق نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، مگر زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آٹھ اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر مستقل اور پائیدار جنگ بندی، غزہ کی فوری تعمیر نو اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عملی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے ڈی فیکٹو الحاق کے تمام اقدامات کی فوری واپسی یقینی بنانے کے لیے متحد ہوں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کے لیے ہر سفارتی محاذ پر سرگرم رہے گا اور عرب ممالک کی علاقائی سالمیت کے دفاع میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

Tags: اسرائیل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی او آئی سی فلسطین وزیر خارجہ اسحاق ڈار

Post navigation

Previous: ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم
Next: پولینڈ کا سخت قدم: 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر ممکنہ پابندی

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.