Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsعدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جارہے ہیں،بیرسٹر گوہر

عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جارہے ہیں،بیرسٹر گوہر

Published on

عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جارہے ہیں،بیرسٹر گوہر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ وکلاء موجود تھے لیکن درخواست کے باوجود موقع نہیں دیا گیا۔ جج نے ملزمان کے 342 کے بیانات اپنے موبائل فون میں دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے فیصلے میں پی ٹی آئی کے وکلا سے متعلق درست نہیں لکھا، پی ٹی آئی وکلا ہر وقت عدالت میں موجود ہوتے ہیں اور ہر تاریخ پر پیش ہوتے ہیں، انہیں موقع نہیں دیا جارہا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جارہے ہیں، جو وکلا دیے گئے ان کے پاس کچھ نہیں تھا، وہ وکلا ہمارے خلاف پیش ہوتے رہے اور پراسیکیوشن کی ٹیم کا حصہ تھے۔

علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کاتوشہ خانہ کیس سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ہے،پورا ریکارڈ دیکھ لیں، انہوں نے نہ کوئی گفٹ خریدا اور نہ ہی بیچا، سزا اور جرمانہ سیاسی انتقامی کاروائی ہے، سیاسی مقصد یہ ہے کہ عمران خان کو آؤٹ کیا جائے تاکہ امیدوار کسی اور طرف چلے جائیں۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس ہفتے میں ہی اپیل دائر کردیں گے، تاکہ فیصلہ کالعدم ہوجائے اور دونوں باہر آجائیں ۔

یہ ساری سیاسی انتقامی کاروائی ہے،فیصلوں میں بنیادی اصول کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،بشریٰ بی بی کا اس کیس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے،پورا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، توشہ خانہ سے کوئی گفٹ نہیں لیا گیا، کسی گفٹ کی ادائیگی نہیں کی، کسی گفٹ کو بیچ کر پیسے نہیں لئے تھے، کسی گفٹ پر ٹیکس نہیں دیا تھا، توشہ خانہ والا کیس الیکشن کمیشن میں بھی چلا تھا، پھر جج دلاور کے سامنے ٹرائل بھی چلا تھا، اس وقت بشریٰ بی بی کانام دور دور تک نہیں تھا، پھر پتا نہیں کیا ہوجاتا ہے کہ اس کو سزا بھی دی گئی اور جرمانہ بھی کیا گیا۔ اس سے لگتا کہ لوگوں کو پیغام دیا جارہا ہے کہ عمران خان اب واپس نہیں آنے والا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this