Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستان’آئین میں عہدے کا ذکر نہیں‘، اسحٰق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم...

’آئین میں عہدے کا ذکر نہیں‘، اسحٰق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج

Published on

spot_img

’آئین میں عہدے کا ذکر نہیں‘، اسحٰق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں سینیٹر اسحٰق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا 2 رکنی بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 28 اپریل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، پاکستان کے آئین میں کہیں نائب وزیراعظم کے عہدے کا ذکر نہیں ہے، فیڈرل گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں بھی نائب وزیراعظم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

اس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 28 اپریل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن غیرآئینی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی، قانونی قرار دیا جائے۔

دائر درخواست میں وفاقی کابینہ، وزیر اعظم سیکریٹریٹ، ایوان صدر کے پرنسپل سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کو وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this