چیمپئنز لیگ، مانچسٹر سٹی نے راؤنڈ 16 میں جگہ محفوط کر لی

0
111

مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں ایف سی کوپن ہیگن کے خلاف کھیلا اور راؤنڈ 16 میں پہنچ گئی ۔
کیون ڈی بروئن، نے کھیل کے شروع میں گول کر کے مانچسٹر سٹی کو برتری دلا دی۔ انہیں لگتا تھا کہ وہ آسانی سے جیت جائیں گے کیونکہ کوپن ہیگن کی طرف سے زیادہ خطرہ محسوس نہیں ہورہا تھا ۔
تاہم، مانچسٹر سٹی کے گول کیپر ایڈرسن نے غلطی سے گیند کوپن ہیگن کو دے دی ۔ کوپن ہیگن کی جانب سے میگنس میٹسن نے اس غلطی کا فائدہ اٹھایا اور شاندار گول داغ دیا۔
ہاف ٹائم سے پہلے، برنارڈو سلوا ،نے ڈی بروئن ،کے پاس کو ہوشیار ی سے گول میں تبدیل کرتے ہوئے مانچسٹر سٹی کو پھر برتری دلا دی ۔

دوسرے ہاف میں ڈی بروئن اور ایرلنگ ہالینڈ کے پاس سےمانچسٹر سٹی کے لیے مزید گول کرنے کے مواقع بڑھ گئے ۔ اگرچہ مانچسٹر سٹی بہترین کھیل نہیں پیش کر پارہا تھا ، لیکن فل فوڈن ،کیون ڈی بروئن کے پاس سے دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اور اس طرح دو گول کی برتری کے ساتھ مانچسٹر سٹی نے میچ جیت لیا۔
مانچسٹر سٹی نے کھیل کا آغاز مضبوطی سے کیا اور ان کے پاس اب بھی مزید گول کرنے کے بہت سے مواقع تھے۔ تاہم کوپن ہیگن کے گول کیپر کامل گرابارا نے انہیں دو گولز تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

pep Guardiola man city coach
pep Guardiola man city coach

مانچسٹر سٹی کے کوچ گارڈیوولا نے کہا کہ اس طرح کے اہم میچوں میں بہترین کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اور اس جیت کو “سچائی کی گھڑی” کہا کیونکہ یہ ایک اہم مقابلہ تھا ۔ وہ اس بات سے خوش تھے کہ ان کی ٹیم نے میچ کا آغاز اچھا کیا اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ آخر تک اچھا کھیلتے رہیں۔ گارڈیولا نے کھیل کے نتیجے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کوپن ہیگن موسم سرما کے وقفے کےدو ماہ بعد کھیل رہا تھا ۔ مانچسٹر سٹی کے کوچ گارڈیوولا جانتے تھے کہ کوپن ہیگن آسان حریف نہیں ہو گا، کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دی تھی اور ماضی میں مانچسٹر سٹی کو ڈرا کرایا تھا۔
گارڈیوولا ٹیم کی کارکردگی سے خوش تھے، انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اور امید ہے کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر دوسرے مرحلے میں جیتنے میں کامیاب ہوں گے ۔

میچ کے دوران مانچسٹر سٹی کی ابتدائی رفتار میں خلل پڑا جب 21ویں منٹ میں جیک گریلش کو انجری کے باعث کھیل چھوڑنا پڑا۔ تاہم مانچسٹر سٹی کو امید ہے کہ اس کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہوگی۔
مانچسٹر سٹی کے کوچ گارڈیوولا نے گریلش کی انجری کے متعلق کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کیونکہ گریلش ٹیم کو اچھا کھیلنے میں مدد دے رہا تھا۔
گارڈیوولا نے یہ بھی بتایا کہ ایک اور کھلاڑی برنارڈو سلوا کھیل کے دوران زخمی ہو گیا تھا ۔ سلوا کے ٹخنے میں چوٹ لگی ، لیکن مانچسٹر سٹی کو امید ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔