اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ کے ایک دلچسپ مقابلے میں، بارسلونا نے بوروشیا ڈورٹمنڈ کو 2-3 سے شکست دے کر ٹیبل میں دوسرے نمبر پر جگہ بنالی۔
میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ دونوں ٹیموں نے مواقعے بنائے، لیکن دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
دوسرے ہاف میں بارسلونا کے رافینہا نے ایک خوبصورت گول کرتے ہوئے ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ تاہم، میزبان ٹیم کو پنالٹی ملی، جس پر سیرہو گیراسی نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔
اس کے بعد، بارسلونا کے متبادل کھلاڑی فیران توریس نے ایک اور دو گول داغ دیا جس سے بارسلونا کی برتری ایک بار پھر بڑھ گئی لیکن ڈورٹمند کی جانب سے گیراسی نے دوسرا گول کرکے میچ دوبارہ برابر کر دیا۔ یہ گول پاسکل گراس کے ایک اچھے پاس پر ہوا، جس نے گیند کو بارسلونا کے گول کیپر اناکی پینا کے قریب سے گزار کر گیراسی کو آسانی سے گول کرنے کا موقع دیا۔
لیکن فیران توریس کے 85ویں منٹ میں کیے گئے گول نے کھیل کا رخ بدل دیا اور بارسلونا کی جیت یقینی بنایا۔ ڈورٹمنڈ کے گیراسی نے برابری کی بھرپور کوشش کی لیکن یہ ممکن نہ ہوسکا۔
اس جیت کے بعد، بارسلونا اب چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔