Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

چاڈ: چینی وزیر خارجہ کی موجودگی کے دوران صدارتی محل پر جنگجوؤں کا حملہ، 19 ہلاک

JEM_Fighters_Group

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ کی افریقی ملک چاڈ میں موجودگی کے دوران، دارالحکومت نجمینا میں صدارتی کملیکس پر مسلح جنگجوؤں نے حملہ کر دیا، فورسز کی کارروائی میں 18 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اہلکار بھی مارا گیا۔

عالمی خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کی رپورٹس کے مطابق چاڈ کے سرکاری حکام نے بتایا کہ فائرنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے چاڈ کے صدر مہمت ادریس ڈیبی اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔

وزیر خارجہ عبدالرحمٰن کولم اللہ کے مطابق حملے کے وقت صدر ڈیبی صدارتی کمپلیکس میں موجود تھے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام صدر کے دفتر پر ناکام حملے میں 24 مسلح افراد پر مشتمل فورس میں سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک رکن بھی ہلاک ہوا۔

چاڈ کے وزیر خارجہ اور حکومت کے ترجمان عبد الرحمن کولم اللہ نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے 18 ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

فائرنگ کے چند گھنٹوں بعد عبدالرحمٰن کولم اللہ ایک ویڈیو میں نظر آئے، جس میں وہ فوجیوں سے گھرے ہوئے تھے، اور ان کے پاس بندوق بھی دکھائی دے رہی تھی، انہوں نے کہا کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

2021 میں باغیوں کی جانب سے اپنے والد اور دیرینہ صدر ادریس ڈیبی کے قتل کے بعد مہمت ڈیبی نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، عمر رسیدہ ڈیبی 1990 کی دہائی کے اوائل میں بغاوت کے بعد سے چاڈ پر حکمرانی کر رہے تھے۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ حملہ آور ’بوکو حرام‘ کے مسلح گروپ کے ارکان تھے، لیکن کولم اللہ نے بعد میں کہا کہ وہ ’شاید‘ باغی نہیں تھے۔

سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو یہ بھی بتایا کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر ’دہشت گرد حملے کی کوشش‘ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 3 گاڑیوں میں سوار افراد نے صدر کے دفتر کے آس پاس کے فوجی کیمپوں پر حملہ کیا، لیکن فوج نے اسے بے اثر کر دیا۔

علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کی تیز آوازیں سنی ہیں۔

یہ حملہ چاڈ میں عام انتخابات کے انعقاد کے دو ہفتے سے بھی کم عرصے بعد ہوا ہے، جسے حکومت نے فوجی حکمرانی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا تھا، لیکن اس میں کم ٹرن آؤٹ اور حزب اختلاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

Tags: افریقی ملک چاڈ چینی وزیر خارجہ حملہ دارالحکومت نجمینا صدارتی کملیکس عسکریت پسند ہلاک فورسز کی کارروائی مسلح جنگجوؤں

Post navigation

Previous: آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، سعود کی تنزلی
Next: آئندہ ماہ ابو ظہبی میں دو بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹس کا انعقاد ہوگا

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

یہ بھی پڑہیے

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.