Monday, February 24, 2025
HomeTop Newsبلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی...

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی اور بی این پی مینگل کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کے بعد پیپلزپارٹی کا وفد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا، جہاں بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچ گئے، پیپلزپارٹی کا وفد کچھ دیر بعد جے آئی کے سربراہ سے ملاقات کرے گا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل بھی مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سردار اختر مینگل اور پی ٹی آئی وفد کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔

جے یو آئی ف کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطا الرحمٰن، عثمان بادینی اور کامران مرتضی شامل ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید نوید قمر موجود ہیں جب کہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ اختر حسین، ایڈووکیٹ ساجد ترین، آغا موسیٰ جان، شفقت لانگو اور میر جہانزیب موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کی قیادت میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں نائب وزیرِاعظم اسحٰق ڈار، وفاق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر شیری رحمٰن، نوید قمر اور مرتضی وہاب شامل تھے۔

Latest articles

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

حزب اللہ کمزور نہیں ہوئی اور اسرائیل کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے گی، حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم

گزشتہ روز حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو بیروت میں سپردِ خاک...

امریکی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی جنرل کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں...

More like this