Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانبلاول بھٹو پر نگران حکومت کی عنایتیں ہیں انہیں اب شکوہ نہیں...

بلاول بھٹو پر نگران حکومت کی عنایتیں ہیں انہیں اب شکوہ نہیں کرنا چاہیے: احسن اقبال

Published on

spot_img

بلاول بھٹو پر نگران حکومت کی عنایتیں ہیں انہیں اب شکوہ نہیں کرنا چاہیے: احسن اقبال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)رہنماء مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ پارٹی کی طرف سے نواز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہوں گے تاہم پنجاب کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہواؤں کا رخ (ن) لیگ کی طرف چل رہا ہے، بلوچستان سے کافی لوگ (ن) لیگ میں شامل ہو چکے ہیں، (ن) لیگ بلوچستان میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہا کہ بلاول بھٹو پر نگران حکومت کی عنایتیں ہیں انہیں اب شکوہ نہیں کرنا چاہیے، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں زیادہ تر پی ٹی آئی کے ایم این ایز اورایم پی ایز ہیں، آئی پی پی کے الیکشن لڑنے سے پنجاب میں (ن) لیگ پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ہر صورت میں مقابلہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے 2014 میں پارلیمنٹ پرحملہ کیا تھا اس وقت انہیں نااہل کردینا چاہیے تھا، ہر جماعت کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کا لاڈلا سیزن ختم ہوچکا ہے، جو لوگ 9 مئی کی سازش میں ملوث نہیں ان کو مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this