Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsبائیڈن کے اہل خانہ کا انہیں امریکی صدارتی دوڑ میں شامل رہنے...

بائیڈن کے اہل خانہ کا انہیں امریکی صدارتی دوڑ میں شامل رہنے کا مشورہ

Published on

بائیڈن کے اہل خانہ کا انہیں امریکی صدارتی دوڑ میں شامل رہنے کا مشورہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)  تازہ ترین خبریں امریکی صدر جو بائیڈن کے خاندان نے انہیں صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی کے باوجود دوسری مدت کے لیے صدارتی الیکشن کی دوڑ میں رہنے کے لیے کہا ہے، کیونکہ خاندان کے کچھ افراد نے تنقید کی تھی کہ ان کے عملے نے انھیں گزشتہ ہفتے چیلنجر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے کے لیے کس طرح تیار کیا تھا۔

بائیڈن نے اتوار کو میری لینڈ میں صدارتی کیمپ ڈیوڈ میں خاتون اول جل بائیڈن، اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ دن گزارا.

دوسری جانب صدارتی مباحثے میں صدر بائیڈن کی ناقص کارکردگی کے بعد عطیہ دہندگان اور کانگریس مین نے بائیڈن سے صدار تی انتخاب کی دوڑ ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن کے پاس دستبرداری کیلئے ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔ اس کے بعد پارٹی قوانین کے مطابق بائیڈن کو ہٹانا ناممکن ہے جس کیلئے سابق صدر بارک اوباما، ہلیری اور جل بائیڈن سے انہیں دستبردار کرانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق بائیڈن نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہونے کا ابھی تک کوئی اشارہ نہیں دیا۔

today’s Urdu news

واضح رہے کہ سی این این کے تحت منعقد ہونے والے اس مباحثہ میں صدر بائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مناسب مقابلہ کرنے اور اپنا سیاسی پیغام واضح طور سے سامنے لانے میں ناکام رہے تھے۔

اس بحث میں بائیڈن کے طرز عمل، لڑکھڑانے اور بھول جانے کے متعدد مواقع کی وجہ سے امریکہ میں یہ بحث زور پکڑتی جا رہی ہے کہ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کو کوئی دوسرا تازہ دم اور چست و چالاک امیدوار میدان میں لانا چاہیے۔ البتہ اب یہ معاملہ پارٹی سے زیادہ جو بائیڈن کے ہاتھ میں ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this