اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
جمعرات کے روز بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 393 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 754 پر آ گیا ہے۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 329 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔