Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبی سی بی نےویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کے...

بی سی بی نےویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کے لیے فوج سے سیکیورٹی کی یقین دہانی مانگ لی

Published on

spot_img

بی سی بی نےویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کے لیے فوج سے سیکیورٹی کی یقین دہانی مانگ لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئندہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کے لیے سیکیورٹی کی یقین دہانی کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کو خط لکھا جو 3 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے۔

ملک گیر طلباء کے احتجاج کے بعد جہاں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سی او اے ایس کی جانب سے مستعفی ہونے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا جس کے بعد فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا اور جمعرات (8 اگست) کو نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس نئے انتخابات تک ملک چلانے کے لیے عبوری حکومت کا تقرر کیا گیا۔

اب،بی سی بی نے آرمی چیف سے کہا کہ وہ انہیں خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کے لیے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے متبادل اختیارات پر غور کر رہی ہے۔

بی سی بی کی امپائر کمیٹی کے چیئرمین افتخار احمد مٹھو نے کرک بز کو بتایا کہ ہم ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سچ پوچھیں تو ملک میں ہم زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہیں اور جمعرات (8 اگست) کو ہم نے آرمی چیف کو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے بارے میں یقین دہانی کے حوالے سے ایک خط بھیجا ہے کیونکہ ہمارے پاس صرف دو ماہ رہ گئے ہیں.

آئی سی سی نے دو دن پہلے ہم سے بات کی تھی اور ہم نے جواب دیا تھا کہ ہم جلد ہی ان کے پاس واپس آئیں گے آج عبوری حکومت بننے کے بعد بھی ہمیں انہیں سیکیورٹی کی یقین دہانی کرانی ہے

یاد رہے کہ خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 10 ٹیموں کے درمیان ڈھاکہ اور سلہٹ میں 3 سے 20 اکتوبر تک 23 میچز شیڈول ہیں۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this